Irfan Malik
How to start learning artificial intelligence? How has AI impacted freelancing?
👉 For free online courses, Visit Irfan Malik’s channel: http://youtube.com/@muhammadirfanmalik
Much more:
Facebook: https://www.facebook.com/iamirfansaeedmalik/
Facebook Groups
Freelancing Group: https://www.facebook.com/groups/2763770613931485/
AI Group: https://www.facebook.com/groups/1721947284991964/
Instagram: https://www.instagram.com/iamirfanmalikofficial/
LinkedIn: https://www.linkedin.com/in/muhammadirfanmalik/
Twitter: https://twitter.com/irfan_malikx
Tiktok: http://www.tiktok.com/@irfansaeedmalikofficial
WhatsApp Community: https://chat.whatsapp.com/LF7slkNLrukD8Eg9wBRavN
#irfanmalik #xevensolutions #xevenai #xevenskills #muhammadirfan #hopetoskills #freecourses #artificialintelligence #Python #FreeAILearningCourse
Source
Sir meri age 17 ha or study meri 8 tak ha me ye cors karna chati hon plz mojy Gide kary
Best sir
امت کو اے آئی کی ٹرک کی بتی کے پیچھے لگاکر ٹرک فل سطین پر چڑھا دیا!!! – بلال شوکت آزاد
یہ ایک عجیب زمانہ ہے۔ یہاں سچائی کی لاش پر ٹیکنالوجی کے تاج رکھے جا رہے ہیں، اور جھوٹ کی گود میں بیٹھا "علم" تالیاں پیٹ رہا ہے۔ جہاں قاتل کو ڈیجیٹل تاج پہنایا جا رہا ہے، اور مقتول کی تصویر پر فریم لگا کر سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بنایا جا رہا ہے۔ ایسے میں اگر تمہیں کوئی کہے کہ یہ دور “جدید ترقی” کا ہے، تو جان لو کہ وہ یا تو بے شعور ہے یا دانستہ مجرم۔
یہ وہ وقت ہے جہاں تم AI کے دیوانے بنے ہوئے ہو، اور AI تمہارے بچوں کے جنازے گن رہا ہے۔ یہ وہ وقت ہے جب تم GPT سے شاعری لکھوا رہے ہو، اور GPT بمباری کے مقام طے کر رہا ہے۔ یہ وہ وقت ہے جب تم سمجھ رہے ہو کہ تمہیں نئی دنیا کے ہتھیار مل گئے ہیں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ انہی ہتھیاروں سے تمہیں عبرتناک انجام تک لے جایا جا رہا ہے۔
غ زہ میں جب پہلی عمارت گری، کسی فلس طینی ماں کی چیخ زمین سے نہیں، بلکہ Azure کلاؤڈ سے ٹکرائی۔ اور تم یہ سمجھتے رہے کہ کوئی میزائل گرا ہے، حالانکہ وہ ایک API کال تھی۔ مائیکروسافٹ کے کسی انجینئر نے رات کے کسی پہر ایک لائن کوڈ اپڈیٹ کی، اور اگلی صبح ایک بستی مٹی میں دفن ہو چکی تھی۔ یہ جنگ اب بموں اور بارود کی نہیں رہی، یہ اب ڈیٹا، کوڈ اور الگورتھم کی جنگ ہے۔ اور اس میں سب سے کمزور کردار، سب سے بے حس تماشائی، سب سے بے ضمیر سامع… وہی ہے جسے دنیا "امت مسلمہ" کہتی ہے۔
مائیکروسافٹ نے صرف کمپیوٹنگ اور اسٹوریج نہیں دی، اُس نے اس رائیلی فوج کو جنگی دماغ فراہم کیا۔ Azure صرف ایک کلاؤڈ نہیں رہا، وہ ایک ڈیجیٹل جہنم بن چکا ہے، جہاں ہر کلک کے نتیجے میں کوئی فلس طینی جسم جُدا ہو رہا ہے۔ یہ سروسز صرف ڈیٹا محفوظ کرنے کے لیے نہیں تھیں، یہ سروسز فضائی حملوں، زمینی کارروائیوں، سمندری نگرانی، اور انٹیلیجنس کی ہر سطح پر استعمال ہوئیں۔ یہ صرف تعاون نہیں، بلکہ شراکت داری تھی، ایک شیطانی اتحاد، جس میں ٹیکنالوجی کا چہرہ صہ یونی خون سے رنگا جا چکا ہے۔
اور تمہارا محبوب GPT؟ وہ جو تمہارے نصاب کے سوالات حل کرتا ہے، تمہیں بلاگ لکھ کر دیتا ہے، CV بناتا ہے، تھری ڈی کارٹون ویڈیوز بناکر دیتا ہے, وہی GPT اب اس رائیلی دفاعی مشن کا دماغ ہے۔ GPT-4 کے ذریعے اس رائیل نے فلسطینیوں کی نقل و حرکت، آوازوں، زبانوں، جذبات، اور یہاں تک کہ سوشل میڈیا کی پوسٹس کو بھی فوجی اہداف میں بدلا۔ یہ کوئی تخیل نہیں، یہ مارچ 2024 کی وہ حقیقت ہے جہاں GPT-4 کا استعمال 20 گنا بڑھ چکا تھا، اور غ زہ کی زمین 64 گنا زیادہ تباہ ہو چکی تھی۔
اکتوبر 2023 سے جون 2024 کے دوران مائیکروسافٹ نے اس رائیلی انٹیلیجنس کے ساتھ انیس ہزار گھنٹے صرف کیے۔ انیس ہزار گھنٹے! یہ کوئی عام کلائنٹ میٹنگز نہیں تھیں، یہ وہ اوقات تھے جن میں فیصلے کیے گئے کہ کون زندہ رہے گا، کون مرے گا، کہاں سے حملہ ہوگا، کس گلی میں بم گرے گا۔ اور ان انجینئرز کو بعض محفلوں میں "Unit 8200" یعنی اس رائیلی سائبر انٹیلیجنس کا غیر رسمی رکن کہا جانے لگا۔ مائیکروسافٹ کے اندر اب صرف پروگرامر نہیں، قاتل بیٹھے ہیں۔ وہ قاتل جو نہ خون دیکھتے ہیں، نہ چیخ سنتے ہیں، صرف "Success" کے سگنل پر خوش ہو جاتے ہیں۔
اور OpenAI؟ جو کل تک یہ اعلان کرتا تھا کہ اس کی ٹیکنالوجی کا جنگی استعمال ممنوع ہے، اُس نے 2024 میں وہ شق اپنی ویب سائٹ سے خاموشی سے ہٹا دی۔ جیسے کوئی مجرم رات کے اندھیرے میں اپنے جرم کا سراغ مٹا دے۔ اب GPT باقاعدہ فوجی مقاصد کے لیے کھلا ہے، لیکن اس پر نہ کوئی احتجاج ہوا، نہ کوئی فتویٰ، نہ کوئی مذمت۔ وہ امت جو ہر بات پر فتوے بانٹتی ہے، یہاں خاموش تماشائی بن گئی۔ کیوں؟ کیونکہ AI کے عشق نے عقل چھین لی، اور ایمان کو پس پشت ڈال دیا۔
ایسے میں امت کیا کر رہی تھی؟ ایک طرف غ زہ کی گلیوں میں لاشوں کے ڈھیر لگ رہے تھے، اور دوسری طرف امت GPT سے "رمضان کی مبارک شاعری" لکھوا رہی تھی۔ کہیں کوئی "AI سے لوگو بنوانا" سیکھ رہا تھا، کہیں کوئی "AI سے شادی کارڈ" ڈیزائن کر رہا تھا۔ اور کہیں کوئی مفتی، GPT سے فتویٰ نکالنے کی مشق کر رہا تھا۔ یعنی AI سے رشتہ جوڑا جا چکا تھا، اور رشتہ ایسا کہ اگر وہ قاتل بھی نکلے تو بھی محبوب ہی رہے گا۔
یہ امت AI کی ٹرک کی بتی کے پیچھے ایسے لگی کہ سچ، جھوٹ، حلال، حرام، خون، ناپاکی، سب کا ہوش کھو بیٹھی۔ اور جب وہ ٹرک غ زہ کے معصوم بچوں پر چڑھا، تو امت کی نظریں اب بھی AI کی روشنی پر جمی رہیں۔ نہ کسی نے سوال کیا، نہ کسی نے مزاحمت کی۔ بلکہ اب تو نئی نئی خبریں آ رہی ہیں: "AI سے کیسے دین سکھایا جائے"، "AI سے قرآن کی تلاوت کیسے ہو"، "AI سے سیرت نبوی کیسے سمجھی جائے"… گویا جو قاتل ہے، اُسے ہی استاد بنایا جا رہا ہے۔
اور تم کہتے ہو کہ یہ ترقی ہے؟ نہیں! یہ ترقی نہیں، یہ تباہی ہے۔ یہ ایمان کا انحطاط ہے۔ یہ وہ مقام ہے جہاں اُمت نے اپنے قاتل کو اپنا رہبر بنا لیا ہے۔ وہ AI جو غ زہ میں خون بہا رہا ہے، وہی تمہیں "علم" دے گا؟ وہ GPT جو بچوں کی گردنیں گن رہا ہے، وہ تمہیں مستقبل دکھائے گا؟ نہیں، ہرگز نہیں! تمہاری خاموشی، تمہارا علم، تمہارا فخر… سب اب اُس کوڈ کا حصہ ہے جو فل سطین میں تباہی لکھ رہا ہے۔
تمہارے ٹیکس، تمہاری کمپنیوں کا ڈیٹا، تمہاری خاموشی، تمہارے سافٹ ویئر، تمہاری پوسٹس، تمہارے پرزے… سب اب اس شیطانی نظام کے ایندھن ہیں۔ اور تم اب بھی سمجھتے ہو کہ AI ایک موقع ہے؟
نہیں، یہ موقع نہیں، یہ امتحان ہے۔ ایک ایسا فتنہ جس پر اگر تم آج خاموش ہو گئے تو کل وہ تم پر چڑھ دوڑے گا۔ آج اگر تم نے AI کو اپنا قبلہ مانا تو کل یہ AI تمہارے ایمان کا راستہ بدل دے گا۔ آج اگر تم نے AI کو اپنا مستقبل سمجھا تو کل یہ AI تمہاری تاریخ مٹا دے گا۔
اب بھی وقت ہے۔ قلم تیز کرو۔ سوال اٹھاؤ۔ بائیکاٹ کرو۔ مت خریدوں اُن کا سافٹ ویئر۔ مت ڈالو اُن کی کوڈنگ۔ مت اپناؤ اُن کی AI۔ کیونکہ یہ AI وہی ہے جس نے غ زہ کو قبرستان میں بدلا، اور اگر تم نے ہوش نہ کیا، تو کل تمہاری مسجد، تمہاری بستی، تمہارا ملک، تمہارا دین… سب کسی کوڈ کی ایک لائن بن جائیں گے۔
یہ تحریر کسی خلاصے کی محتاج نہیں، کیونکہ خلاصہ وہ ملبہ ہے جو غ زہ کی گلیوں میں بکھرا پڑا ہے۔ وہ ماں جس کی گود خالی ہے، وہی اس تحریر کی دلیل ہے۔ اور وہ بچہ جس کی آنکھوں میں خاک ہے، وہی اس کالم کا اختتام ہے۔
خدا تمہارے ضمیر کو زندہ کرے… اگر ابھی کچھ سانس باقی ہے۔
#غزہ_فلسطین_کشمیر #دعا_اور_یکجہتی #امت_مسلمہ
#سنجیدہ_بات
#آزادیات
#بلال #شوکت #آزاد
Sir ap ka name Kay ha
best Irfan bae muja seak na hy
Kya is k lye engineering ka student hona zaruri hai ya koi master jn English teacher bhi ye kr sakta hai??
بات درست ہے لیکن اس سپیکر میں بات کرنے اور سمجھانے کی طاقت نہیں
Sir, you are great
Freelancing wali bat samjh nhi ae
nice
Nice
❤🎉😊
Sir which course is best for Ai
I wana do
I am a matric student…. And i want to learn AI….. Plz guide me
sir ma ak low aera se talok rakte ho ma housewife hun mer pase kue sorse wasile nahe han mere betiyan han mera hasbend akela kamane wala ha ma chahte hun ka ap mere halp kare take mayn apne hasbend ke madd kasakoon
https://youtube.com/@meowmeow5678m?si=MPlAG74ZqiApIeI3
sir please tell me kaun sa page hai jo AI ka new tool aye tu wo uinform kare
اللہ پاک آپ کے علم کی روشنی سے میرے وطن کے بچے فیضیاب ہو سکیں آمین
Tum se kia sekhna ha or kia ha 1 america lekin ma ne seekhna ha malak awan se.
how you develop ?yr grand pa too not develop it.
what can you do tell me
but you can't understood clearly
Assalamualaikum
Sir taleem km ho to phr kese Sikh sakte Hein
❤